آر ایس پورہ میں بدنام زمانہ گینگسٹرپر پی ایس اے عائد

عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں ضلع کے آر ایس پورہ سب ڈویژن میں ایک بدنام زمانہ مجرم کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔بدنام زمانہ مجرم کی شناخت رمن کمار ولد بودھ راج راؤ کٹھار، تحصیل ارنیا، ضلع جموں کے طور پر کی گئی ہے، اس کے خلاف منظم طریقے سے مجرمانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے کے لئے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس طرح عوامی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ملزم نے جموں اور سانبہ، اضلاع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کی طرف سے اس کے خلاف متعدد ایف آئی آر درکئے جانے کے باوجود مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچنے کے لئے اپنے رویے کو درست نہیں کیا۔مجرم کو پولیس نے متعدد مقدمات میں گرفتار بھی کیا۔حکام نے بتایا کہ مذکورہ ملزم ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جس سے امن عامہ کو درہم برہم کرنے کا خدشہ تھا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق، مذکور ہ بد نام زمانہ مجرم کے خلاف جموں اور پڑوسی اضلاع میں گیارہ ایف آئی آر درج کی گئیں۔اس طرح ضلع مجسٹریٹ جموں کے حکم پر ملزم کو پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کی دفعہ 8 کے تحت حراست میں لینے کا حکم دیا گیا۔مجرموں کے خلاف کارروائی جموں و کشمیر پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کا مقصد نہ صرف بدنام زمانہ مجرموں کے خلاف زمینی قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنا ہے بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی اقدامات بھی شامل ہیں۔