پونچھ// ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے قائم پونچھ وکیشنل ٹریننگ سنٹر پچھلے کئی سال سے پونچھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیںپیشہ ورانہ تربیت دینے میں سرگرم عمل ہے ۔ اس تربیتی سینٹر میں کمپیوٹر کورسز، سلائی کڑھائی کے علاوہ شارٹ ہینڈاور دیگر ہنر مندی کے کام سکھائے جاتے ہیں ۔ اس سنٹر میں 24ویںبیچ کے 50طلبا کے کو رس مکمل کئے جانے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔تقریب میں ڈی وائی ایس پی موہن لعل شرما اور معروف ناظم و اداکار پردیپ کھنہ اور ٹریننگ سنٹر کے عملے کے ارکان اوردیگر پولیس افسران بھی موجودتھے ۔مہمان خصوصی نے اس دوران تربیت مکمل کرنے واے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہیںہدایت دی کہ وہ اپنے ہنر کا استعمال کر کے آگے بڑھیں اور جو کچھ سیکھا ہے، اسے دوسروں تک بھی منتقل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس جلد ہی نئے کورسز جن میں پلمبر، موٹر میکینک، ڈاٹا انٹری آپریٹر (جی ایس ایس) متعارف کرانے جارہی ہے ۔