راجوری//ضلع صدرمقامات پر اپنی نوعیت کی پہل کے تحت 5نومبرسے پریس کلب راجوری اپناکام کاج شروع کردے گا۔ ادارہ ہذاکوقابل کاربنانے کیلئے انتظامیہ نے درکارتماترانتظامات کرلئے ہیں۔ پریس کلب کے افتتاح کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرشاہداقبا ل چوہدری کی قیادت میں افسران کاایک اجلاس منعقدہواجس میں اے سی ڈی نورعالم ،اے سی آرعبدالقیوم میر، ڈی آئی او شفاعت احمد،ڈی ایس ڈبلیواو ڈاکٹرعبدالخبیر ودیگران شامل ہوئے۔قابل ذکرہے کہ پریس کلب جوایک پریس کانفرنس ہال،میٹنگ روم ،کامن روم ،جمنیزیم، آئی ٹی سیل ،لائبریری اورآئوٹ ڈور سپورتس ودیگرسہولیات سے لیس ہے کوچارماہ کی ریکارڈمدت میں مکمل کیاگیاہے۔پریس کلب کو دیگرآڈیو۔ویژول سہولیات بھی دستیاب کرائی جائیں گی ،پانی اوربجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آئوٹ سورسنگ کی بنیادپرماڈل پینٹری بھی قائم کی جائے گی۔اس ادارے کے قائم ہونے سے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاسے وابستہ ممبران کی بہبود،ترقیاتی کاموں پرتنقیدی نگاہ،عوام کی شراکت ، اطلاعات، تعلیم،مواصلات،بیداری کوعام کرنے کے ساتھ ضلع کی ترقی کیلئے سماجی تنظیموں کے تاثرات اورسماج کوذمہ داریوں سے متعلق جانکاری دینے میں مددملے گی۔ضلع انتظامیہ نے منتخبہ موضوعات پرہفتہ وارسیمیناروں کیلئے شیڈول بھی جاری کیاہے ۔اس کے علاوہ نوڈل آفیسران ’فیلوشپ اِن ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے موضوع پرآئندہ ہفتے برین سٹارمنگ سیشن بھی منعقدکریں گے۔قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے ضلع انتظامیہ نے صحافیوں کیلئے مختلف سیکٹروں کاتعین کرکے میڈیافیلوشپ بھی شروع کیاہواہے اورپریس کلب راجوری پرنٹ والیکٹرانک میڈیاسے وابستہ صحافیوں کیلئے انشورنس کوربھی متعارف کرائے گا۔پریس کلب سیلف فائنانسنگ ادارہ ہوجوکہ ضلع انتظامیہ کی نگرانی محکمہ اطلاعات کے تحت کام کرے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری نے کہاکہ پریس کلب کوانسٹی چیوٹ آف ڈیولپمنٹ سٹڈیزکی طرزپرقائم کیاگیاہے تاکہ جمہوریت کے چوتھے ستون میڈیاکوراجوری پونچھ اضلاع میںمضبوط کیاجاسکے۔