سرینگر// جموں کشمیر سرکار کا کہنا ہے کہ 2016 سے 2018کے درمیان تعینات ہوئے کشمیر انتظامی افسران کے سنیارٹی لسٹ سے متعلق10افسراں کی جانب سے4نمائندگیاں پیش کی گئی۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ 2016سے2018کے درمیان تعینات ہوئے کشمیر انتظامی افسران کی عارضی سنیارٹی لسٹ ،جو 31 دسمبر 2018 کو موجود تھی، کو20اگست2021کو محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری ایک سرکیولر میں مشتہر کیا گیا ہے جس میں دیگر معاملات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کہ کوئی بھی افسر جو اس تفویض کردہ عہدے سے ناراض ہے، وہ سرکیولرجاری کرنے کی تاریخ سے 21 دن کے اندر حکومت کودرخواست دے سکتا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 10 افسران سے 4 نمائندگان موصول ہوئیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کا کہنا ہے کہ ان نمائندگیوں میںتقرری کی تاریخ سے تعیناتی کی تاریخ تک جموں کشمیر انتظامی افسراں کے ٹائم اسکیل پر تقرری پر غور کر کے ان کی سنیارٹی کو درست کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا جبکہ مخصوص زمروں سے تعلق رکھنے والے افسران کے لیے نامکمل سلاٹس استعمال کرکے شامل کرنے سے متعلق جائزے کی صلاح بھی دی گئی تھی۔سے2018کے درمیان تعینات ہوئے کشمیر انتظامی افسران کے سنیارٹی لسٹ میں غلام محمد بٹ سر فہرست ہیں جبکہ ان کے بعد غلام محی الدین،بلقیس جان،نگہت مجید،سلیم احمد، آشما شیر، مردو سلاتھیہ، عادل سلیم، مدثر لطیف، تاثر، اتل کمار، امتیاز احمد خان کاچو،سرفراز،سلکرتی شرما،مظفر ملک،اشوک کمار،اولین کور بالی، وکاس ورما،نثار احمد شاد، سپنا کوتوال اور شازیہ کوثر شامل ہیں۔ بعد کے فہرست میں بالترتیب طاہر مصطفیٰ ملک، وریندر کمار مانیال، ایس سندیپ سنگھ بالی، غرب رشید، خالد حسین، وشواجیت، رویندر شرما،کلبوشن کھجوریہ، محمد رئوف الرحمان، ونے کھوسلہ، جتیندر مشرا، محمد ایوب،محمد اکبر بٹ،راکیشن کمار وید،سبھاش چندر اور وجے کمار شامل ہیں۔ فہرست میں بالترتیب منظور احمد، سنجے کمار بڈیال، کیول کمار، فاروق قاضی، سوہن لال،جوگندر سنگھ جسروٹیہ، وویک مودی، ونے سموترا، پنکج بگہوترا، سنجے کمار بھٹ، راجیش لکھن، محمد الیاس خان، کملیش رانی، بھارتی شرما،نرگس بانو، شائستہ سلطان، امر جیوتی رینا، ششی بالا، رضیہ بانو،سید احمد کٹاریہ،عمر شفیع پنڈت،عزیز احمد راتھر،راجیو کمار کھجوریہ،دپیکا دوبے اور وسیم راجہ شامل ہیں۔ 2016سے2018کے درمیان تعینات ہوئے کشمیر انتظامی افسران کے سنیارٹی لسٹ میں بالترتیب ادھم داس، پردیپ کمار، راکیش دوبے،طارق حسین، رامکیش شرما، وقار احمد گری، وسنم نوربو،وویک پونسا، ممتا دیوی، عبدارشید داس، حکیم مظفر، راکیش شرما، سکینہ بانو، دلشادہ اختر، نگہت عالم، وسیم راجہ،مینا کشی وید، سپریہ کوہلی،سیما بھارتی، انیرودھ رائے اور محمد رشید شامل ہیں۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری اس سنیارٹی لسٹ میں بالترتیب سید نچار احمد،چندر پرکاش،یار علی خان،سونم چوشجار، معراج الدین شاہ،گرداری لال،سمیر احمد جان،ریاض احمد وانی،آفاق احمد،سریندر پال شرما،سید شاہنواز، میر نصرلہلال جری،سدھیر بالی،ریشی کمار شرما،اعجاز قیصر ملک،سندیپ سیونترا،قیصر احمد بھوانی،غلام محمد اور ورنجیت چاڈک شامل ہیں۔ لسٹ میں پریتم لال تھاپا، ایاز احمد ناصرو، کشور سنگھ، نریش کمار، فرید احمد کوہلی،میتا کماری، مشتاق احمد چودھری، ریگزن سپلگون، گلزار احمد،رفیق احمد لون، جسمیت سنگھ، شاہینہ خان،کونی سیٹھی،پون کمار اور من پریت کور شامل ہیں۔