سرینگر// محکمہ داخلہ نے جمعہ کوجموں کشمیر میں18پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق اپنی تقرری کے منتظر آئی پی ایس افسر گریندر پال سنگھ کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل(’ پی اینڈ ٹی) تعینات کرنے کے علاوہ اے آئی جی( ٹیک )کا اضافی چارج دیا گیا۔ ایس ایس پی سیکورٹی ورکشاپ الطاف احمد شاہ کو ایس ایس پی سیکورٹی اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پی اینڈ ٹی پولیس ہیڈ کوارٹرس، راجندر گپتا کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ویلفیئراور تقرری کے منتظر محمد شبیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ریلوئز کا اسٹاف افسر تعینات کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ریلوئز کے اسٹاف افسر روپ راج کو تبدیل کرکے پرنسپل پولیس ٹرینگ کالج کھٹوعہ،کمانڈنٹ اسکینڈ بارڈر بٹالین روی کانت کو تاحکم ثانی کمانڈنٹ زنانہ بٹالین کشمیر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ پرنسپل پولیس ٹرینگ کالج کھٹوعہ ارن گپتا کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سائبر کرائم انویسٹی گیشن سنیٹر فار ایکسلنس اور اپنی تقرری کے منتظر عبدالحکیم منشی کو کمانڈنٹ آئی آر تیسری بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی تقرری کے منتظر راجندر کمار کٹوچ کو آئی آر22بٹالین،مکیش کمار کاکر کو ڈپٹی کمانڈنٹ14بٹالین آئی آر، راجہ عادل حمید گنائی کو ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر14بٹالین اور پربیت سنگھ کو ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر12بٹالین کے علاوہ مبشر حسین کو ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر11بٹالین کی ذمہ داری سونپی گئی۔ محشم احمد کو ایس پی سیکورٹی ورکشاپ، گوہر احمد خان کو ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر23بٹالین کو ایڈیشنل ایس پی بڈگام، ایڈیشنل ایس پی ٹریفک سٹی جموں پردیپ سنگھ کو ایس پی کپوارہ اور ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر14بٹالینبرجیش کمار شرما کو جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ایس ایف ہیڈ کواٹر اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ایس ایف راج پال سنگھ کو ایڈیشنل ایس پی ٹریفک سٹی تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے۔