جموں//نیوز ڈیسک// ریاستی انتظامیہ نے مزید 14کے اے ایس سمیت 21افسران کے تبادلے عمل میں لائے ۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین کشمیرسید شاہنواز کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل ،پروجیکٹ منیجر آئی ڈبلیو ایم پی بانڈی پور ہ رفیق احمد لون کوسب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز تعینات کیاگیاہے ۔ اے سی ڈی بانڈی پورہ آئی ڈبلیو ایم پی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل ،سید نصیر احمد کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ پٹن تعینات کیا گیا ہے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرینگر (ایسٹ)ریاض احمد بیگ کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بانڈی پورہ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بانڈی پورہ رفعت نسیم کو کلکٹر لینڈ ایکویزیشن ، پی ایچ ای ، ایریگیشن و فلڈ کنٹرول کشمیر،سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز سندیپ سنگھ بالی کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرینگر (ایسٹ)، پروجیکٹ افسرویج ایمپلائمنٹ(اے سی ڈی )رام بن گل حسن کرائپاک کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسرجموں اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ گندوہ دل میر کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈوڈہ تعینات کیاگیاہے جبکہ ا ے سی ڈی لیہہ تسرنگ پلدن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سنٹر لیہہ کا اضافی چارج دیاگیا ۔ جنرل منیجر جیکفڈ سچن جموال کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ سکول ایجوکیشن ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈڈوہ عبدالستار کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ چنینی کو سپیشل کلکٹر ڈیفنس ادھمپور کا چارج بھی دیاگیا ۔ڈپٹی ضلع الیکشن افسر جموں ظفر احمدبانڈے کو اے سی ڈی رام بن ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈوڈہ دھریندر شرما کو پروجیکٹ منیجر آئی ڈبلیو ایم پی جموں،سب ڈویژنل مجسٹریٹ چنینی اشوانی کمار کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈڈوہ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نثاراحمد شاد کو ایڈمنسٹریٹو افسر فائنانشل کمشنر محکمہ مال کے دفتر ،فائنانشل کمشنر محکمہ مال کے ایڈمنسٹریٹو افسر سنجے کمار بڈیال کو اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال جموں ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ دربک ادھم داس کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج ،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج سندیپ سینیونترہ کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود ،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود انشومان سنگھ کو اسسٹنٹ کمشنربرائے مہاجرین جموں ،سی ڈی پی او پنجناری پریتم تھاپہ کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ گندوہ ،سی ڈی پی او دربک ریگزن سپالگن کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ دربک تعینات کیاگیاہے ۔