مینڈھر //مینڈھر میں پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کرنے میںکامیابی حاصل کی ہے جس نے گیارہ سالہ بچی کی عصمت دری کرنے کا گھنائونافعل انجام دیاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد رفیق ولد محمد اسمٰعیل عمر اکیس سال ساکن کاسبلاڑی نے گیارہ سالہ طالبہ کی عصمت دری کی ۔پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ سکول سے واپس جارہی تھی جس دوران رفیق نے اس کی عصمت دری کی ۔لڑکی کوفوری طور پر ہسپتال لایاگیاجہاں وہ زیر علاج ہے ۔اگرچہ رفیق موقعہ سے فرار ہوگیاتھا تاہم پولیس نے اس کو گرفتار کرکے سلاخوںکے پیچھے دھکیل دیاہے ۔