مینڈھر//مینڈھر پو لیس نے ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے دس سالہ نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کے جگہ جگہ پوسٹر چسپاں کئے ہیں اور ساتھ ہی بازار میں بھی اعلان کروایاہے ۔ذرائع کے مطابق محمد لطیف ولد عالم دین قوم جٹ سکنہ سلواہ جو13بچوں کا باپ ہے ،نے ایک د س سالہ نا با لغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر وائرل کردی جس کے خلاف مینڈھر پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلا ش شر وع کردی لیکن ابھی تک وہ فرار ہے اور اسے گرفتار نہیں کیاجاسکا۔اس دوران ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے اور ایس ایچ او مینڈھر محمد امین نے انو کھی پہل کر تے ہوئے ملز م کے مینڈھر قصبہ میں جگہ جگہ پو سٹر لگو ائے اور ڈھول بجا کر اعلا ن کر وایا۔ انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا تعاون دیں اور جہا ں بھی یہ شخص ملے ،کے بارے میں پولیس کو مطلع کر یں۔ ایس ڈی پی او مینڈھر ریاض تا نترے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر چند دنو ں کے اند راندر ملز م کی گر فتاری نہ ہوئی تو پو لیس عدالت کے ذریعہ اس کی تما م جا ئیداد کو ضبط کرلے گی ۔