جموں// ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ 3 درجن گمراہ نوجوان تشدد (عسکریت پسندی) کا راستہ ترک کرنے کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آ گئے ہیں جبکہ ایک نئی پالیسی کے تحت ایک درجن عسکریت پسندوں نے براہ راست مقابلوں کے دوران ہتھیار ڈال دیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی سالوں سے منحرف نوجوانوں کو معمول کی زندگی میں واپس لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ خاص طور پر 2020 میں ، 3 درجن نوجوان جو اپنے گھروں سے بھاگ چکے تھے ،کنبہ کے ممبروں کی درخواست پر ، انہیں دوبارہ مرکزی دھارے میں لایا گیا۔ اب ، وہ اپنے گھروں پر معمول کی زندگی گزار رہے ہیں ، "ڈی جی پی نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ پولیس چیف نے کہا کہ "اس سال بھی ان کی کوششیں جاری ہیں کہ گمراہ نوجوانوں کو معمول کی زندگی میں واپس لایا جائے اور انہیں غلط راستہ اختیار کرنے سے روکا جائے، ہم اپنی کوششوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں کیونکہ بہت سے نوجوانوں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ انہوں نے غلط راستہ اپنایا ہے، معمول کی زندگی میں واپس آنے پر ، انہوں نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انھیں سیدھے راستے پر گامزن کیا۔اس کے علاوہ ، انہوں نے کہا ، سیکیورٹی فورسز براہ راست مقابلوں (کشمیر میں) میں عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ گذشتہ سال رواں مقابلوں کے دوران ایک درجن شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالے تھے۔ انہوں نے کہا ، کہ سیکیورٹی فورسز شمالی کشمیر میں لشکر طیبہ کے اعلی کمانڈر ، غنی خواجہ اور ایک اور جیش محمد ، سجاد افغانی کوجاں بحق کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے، جوشوپیان میں مارا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے عسکریت پسندوں کی نئی تنظیم کے اعلی کمانڈر یعنی لشکرِ مصطفی ہدایت اللہ اور ایک اور عسکریت پسند تنظیم کے نذیر احمد کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ شدت پسندوں کے مختلف ماڈیولز میں 12 شدت پسند ہلاک اور 3 درجن دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ۔قبل ازیں ، انہوں نے کہا ، امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ تاہم شاہراہوں ، راستوں ، بال تل،پہلگام اور کیمپنگ علاقوں میںفل پروف سیکورٹی کے انتظامات منصوبہ بندی کے انداز میں کیے جارہے ہیں ۔