یواین آئی
کیف// یوکرین کے سابق وزیر اعظم میکولا آزاروف نے منگل کو کہا کہ یورومیدان بغاوت کے 10 سال بعد یوکرین ‘برباد اور تباہ’ ہو چکا ہے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء ، مکانات اور سہولیات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ازروف نے کہا “گزشتہ 10 برسوں کے دوران، ہم کہہ سکتے ہیں کہ ملک برباد ہوچکا ہے اور یقینی طور پر تباہ چکا ہے۔ اگر ہم لوگوں کے معیار زندگی کی بات کریں تو 2013 سے کوئی موازنہ نہیں، کیونکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں: پانچ سے تیس گنا یا اس سے بھی زیادہ۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہاؤسنگ اور پبلک سروسز کی قیمتوں میں بھی 10 سے 15 گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس سے بہت مختلف ہے جس کا وعدہ 10 سال قبل یورومیدان کے دوران کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ “ہم یقینی طور پر یورپی یونین میں شامل نہیں ہوئے ہیں، اور ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ یورپی یونین مسابقتی شراکت داروں کی ایک یونین ہے اور صرف انتہائی مسابقتی معیشتیں اس میں عام طور پر کام کر سکتی ہیں۔” ازروف نے کہا، “یوکرینی حکام سرکاری اعداد و شمار میں دعویٰ کرتے ہیں کہ یوکرین کی جی ڈی پی 175 ارب ڈالر ہے، جو کہ تقریباً 2013 کے برابر ہے، جبکہ حقیقت میں 175 بلین ڈالر میں سے تقریباً 110 بلین ڈالر کو غیر ملکی امداد کوکم کرنا پڑے گا۔ تب یہ تقریباً 60 بلین ڈالر رہ جاتی ہے۔ “انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود یوکرینی حکام عوام کو یہ باور کراتے رہتے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کا ذمہ دار روس ہے – نہ کہ بدعنوانی، چوری، بدانتظامی، یا کیف میں حکام کی طرف سے ابتدائی اقتصادی قوانین کی خلاف ورزی۔ ازروف نے کہا، “آپ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات، دوستی اور تعاون کی بحالی کے امکانات کے بارے میں پوچھتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ “ان 10 برسوں نے یوکرین کی معیشت کو تباہ ہوتے دیکھا ہے اور یورپی یونین روسی مارکیٹ کی جگہ نہیں لے سکتی۔” نومبر 2013اور فروری 2014کے درمیان، یوکرین کے اس وقت کے صدر وکٹر یانوکووچ کی جانب سے یوکرین – یورپی یونین کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کے بعد یورپی یونین کے حامیوں نے کیف کے میدان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بڑے پیمانے پر مظاہروں کے نتیجے میں ایک بغاوت ہوئی جو یانوکووچ کی معزولی پر ختم ہوئی۔ ان پرتشدد واقعات میں 100 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔