یواین آئی
ماسکو// یوکرین کے 850 سے 1000 کے درمیان فوجیوں کو ڈونیٹسک شہر کے شمال میں واقع یوکرین کے سابق مضبوط گڑھ اودیویکا سے انخلاء کے دوران گرفتار کرلیا گیا یا ان کا پتہ نہیں ہے۔ نیویارک ٹائمز نے منگل کو دو یوکرائنی فوجیوں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔نیویارک ٹائمز نے منگل کے روز یوکرین میں جنگ سے نمٹنے کے لیے تعینات اعلیٰ مغربی حکام اور فوجیوں کے حوالے سے کہا کہ یوکرین کے فوجیوں کا اودیویکا سے پسپائی ایک بہت بڑا نقصان ہے جو پہلے سے کمزور حوصلے کو دھچکا لگا سکتا ہے۔ یوکرین کا انخلا غیر منصوبہ بند تھا اور بہت دیر سے ہوا، لیکن امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ اودیویکا کا نقصان کوئی اہم اسٹریٹجک دھچکا نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ 2022 میں ناکام جوابی کارروائی اور یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی کی برطرفی کے پس منظر میں یوکرائنی فوجیوں کے حوصلے پہلے ہی پست ہیں۔ہفتے کے روز، یوکرین کے کمانڈر انچیف اولیکسینڈر سیرسکی نے ڈونیٹسک کے شمالی مضافاتی علاقیاودیویکا سے فوجیوں کو واپس بلانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ فوجیوں کو نکالنے کا فیصلہ “جانیں بچانے” کے لیے کیا گیا۔روسی وزارت دفاع نے بعد میں کہا کہ روسی افواج نے اودیویکا قصبے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔