ہاوس بوٹوں میں بائیو ڈائیجسٹروں کی تنصیب

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ایس کے آئی سی سی میں ڈل جھیل میں ہاوس بوٹس میںبائیو ڈائجسٹس کی عمل آوری کا جائیزہ لینے کیلئے آج افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر سیاحت ، اے ڈی سی ، ہاوس بوٹ اور شکارا ایسوسی ایشن کے نمائندے میٹنگ میں موجود تھے ۔وی سی  لاوڈا اور سی ای   یو ای ای ڈی نے ورچول طریقہ کار کے تحت میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران جھیل میں نالیوں کے اخراج کو روکنے کیلئے ہاوس بوٹس میں بائیو ڈائجسٹرز کی تنصیب کے حوالے سے بحث و تمحیص ہوئی ۔اس کے علاوہ محکمہ سیاحت ، فلوریکلچر اور آئیندہ ٹیولپ فیسٹیول سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے وی سی لاوڈا پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت میں جھیل میں بائیو ڈایجسٹس لگائیں ۔ وائس چانسلر نے جھیل میں بائیو ڈائجسٹرز کی تنصیب کے عمل سے متعلق تفصیلات پیش کیں ۔ مشیر موصوف نے ہاوس بوٹس کی رجسٹریشن کے عمل کا بھی جائیزہ لیا اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کرنے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر مشیر نے ہاوس بوٹ اور شکارا ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اُن کے مسائل و مانگیں سُنیں ۔ دریں اثنا مشیر نے 3  اپریل سے شروع ہونے والے چھ روزہ ٹیو لپ فیسٹیول کے انتظامات کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر مشیر نے فیسٹیول کی کامیابی کیلئے محکمہ سیاحت ، ایس ایم سی اور متعلقہ محکموں کے مابین قریبی تال میل بنائے رکھنے پر زور دیا ۔