بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن کے ہانجی ویرہ سے ماگام رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں اور ٹرنسپوٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں ۔ اور مذکورہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت سے مسافروں ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بارشوں کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے ۔ ایک مقامی شہری مشتاق احمد نے بتایا کہ اس سڑک کی حالت ا س قدر خستہ ہے کہ اس پر اب ٹریفک چلانا دشوار بن رہا ہے اور ٹرانسپورٹر بھی مشکل سے ہی اپنی گاڑیاں چلا رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پر مشتمل یہاں کی مقامی آبادی اور طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔