سرینگر// آریائنز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ راج پورہ چندھی گڑھ نے اس سال’’بلڈ پریشر کو درست طریقے سے ماپیں اور قابو میںرکھیں ‘‘کے عنوان کے تحت عالمی ہائی بلڈ پریشر ڈے منایا۔ ڈاکٹر نیرجا سود ، ایسوسی ایٹ پروفیسر حیاتیاتی علوم ، دہلی یونیورسٹی نے نرسنگ ، فارمیسی ، قانون ، انجینئرنگ ، انتظامیہ ، بی ایڈ اور زراعت کے آریانز طلباء سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین ، آریانز گروپ نے تقریب کی صدارت کی۔ڈاکٹر نیرجا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ، اسٹروک ، ڈیمینشیا ، گردے کی بیماری اور جیسی صحت کی شدید پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں عام طور پر اس سے آگاہ نہیں ہوتے ہیں کیونکہ اس بیماری کے ابتدائی مراحل کا پتہ لگانے کے لئے کوئی خاص علامات موجود نہیں ہیں۔نیرجا نے مزید کہا کہ ہائی بلڈ پریشر پوری دنیا میں 30 فیصد سے زیادہ بالغ آبادی کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈ پریشر کی درست پیمائش ہائی بلڈ پریشر کی صحیح تشخیص اور انتظام کے لئے ضروری ہے۔