گول 35اےکو ہٹانے کیخلاف احتجاجاً بند

گول//گول میں آج مختلف سیاسی پارٹیوں نے مشترکہ طو رپر 35Aکو ہٹائے جانے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور تقریباً دو گھنٹے بازار بند رکھا گیا اور اس دوران سرکار کے اس فیصلے کے خلاف سخت احتجاج بلند کیا اور کہا کہ اگر اس کو ہٹایا گیا تو اُس کے برے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ بس اسٹینڈ گول میں آج صبح دس بجے کے بعد بارہ بجے تک تمام دکانداروں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ ورکروں نے یک مشت ہو کر 35Aکو ہٹائے جانے کے خلاف سخت احتجاج کیا ۔ تا ہم اس موقعہ پر کسی ناخوشگوار واقعہ آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور بعد میں پُر امن طور پر یہ احتجاج منتشر ہوا اور بازار معمول کی طرح کھول دیاگیا۔