گول//پورے ضلع رام بن میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے لوگوں کے مسائل بالخصوص راشن کارڈ لنک کروانے یا دوسرے مسائل کے لئے کیمپوں کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں ا سسٹنٹ فوڈ رام بن ڈاکٹر ناصر بٹ کی صدارت اور ٹی ایس او گول بشیر احمد ملک کی نگرانی میں ایک کیمپ منعقد ہوا جس میں سب ڈویژن گول کے لوگوں نے کافی حصہ لیا اور اپنے مسائل کو اے ڈی فوڈ کے سامنے رکھے ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے راشن کارڈوں میں اندراج ناموں کی غلطیاں ، عیال میں کم لوگوں کا اندراج و نئے راشن کار بنانے ، غریبوں کو اے پی ایل زمرے میں رکھنے جیسے مسائل بھی سامنے آئے ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی فوڈ رام بن ڈاکٹر ناصر بٹ نے کہا کہ عوامی مشکلات کے ذالے کے لئے محکمہ نے گول میں تین روزہ کیمپ لگایا ہے جس میں لوگوں کے راشن کارڈوںکو آدھار کے ساتھ لنک کروانا مطلوب ہے علاوہ ازیں دوسرے مسائل بھی موقعہ پر ہی نمٹائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ راشن لینے یا دوسرے مسائل اگر لوگوں کو درپیش آرہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ محکمہ سے رابطہ کریں اور محکمہ ہر وقت عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے پیش پیش ہے ۔ اے ڈی فوڈ نے کہا کہ یہاں تین روزہ کیمپ میں با ضابطہ طور پر کمپیوٹر تجربہ کاروں کو لایا گیا ہے اور موقعہ پر ہی لوگوں کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں سے کہا کہ جلد از جلد اپنے راشن کارڈ آدھار لنک کروائیں تا کہ بعد میں راشن لینے میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے لگائے گئے اس کیمپ کی سراہنا کی اور کہا کہ اس طرح کیمپ کی کافی عرصہ سے لوگ انتظامیہ سے اپیل کرتی آئی ہے جو وقت کی اہم ضرورت تھی جس پر لوگوں نے اس کار کردگی کو کافی سراہا ۔