جموں //گورو روی داس کی 642ویں جینتی مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی ۔اس سلسلہ میں گورو روی داس سبھا کرشن نگر میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مذہبی لیڈران کے علا وہ سیاسی شخصیات و عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کانگریس سنیئر لیڈر رمن بھلہ نے گورو روی داس کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ روحانی طرز زندگی انسانی دماغ کو سکول فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ روشن خیالی اور سچائی کے راستے پر چل کر انسانیت کی خدمت ایک بہترین راستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف مذہبوں کے مانے والے الگ الگ طریقوں سے خدا کو مانتے ہیں لیکن سماج کو مذہنی ،فرقوں اور خطوں سے اوپر اٹھ کر انسانیت اور پسماندہ طبقہ کی بہترین کیلئے اپنا رول ادا کرنا چاہیے ۔موصوف نے گورو روی داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سماج برابری کا درس دینے کے علا وہ یکجا ہو کر انسانیت کی خدمت کر نے کی تلقین کی ۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر گزشتہ دو دہائیوں سے مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہے جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ گورو روی داس کے بتائے ہوئے راستے ہو چل کر بغیر مذہب و ملت کے انسانیت کی خدمت کیلئے کام کریں ۔اپنے خطاب میں جموں مئیر نے گورو روی داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سماج کو تاریخی سے روشنی کی جانب گامزن کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا ۔موصوف نے سما ج میں تفریق کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ گورو روی داس نے انسان کو برابری کا درجہ دیا تاکہ سماج کا ہر ایک طبقہ عزت کیساتھ اپنی زندگی بسر کر سکے ۔گورو رو ی داس سبھا کے صدر نے گورو روی داس کی خالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ انسانیت اور سماج کے پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے ۔اس موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔