عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گورو روی داس جی جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے ایک پیغام میںلیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ سنت گورو روی داس جی جینتی کے مبارک موقع پر میں اپنی د لی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ گورو روی داس جی کی زندگی اور تعلیمات ہم سب کیلئے الہام کا ایک مستقل ذریعہ ہے ۔ آئیے ہم ان کی عمدہ اقدار اور نظریات سے اپنے عزم کی دوبارہ تصدیق کریں اور انسانیت کی لگن اور عقیدت کے ساتھ خدمت کریں ۔ ‘‘