جموں//جموں وکشمیرکے پوسٹ گریجویٹ، دیگرگریجویٹوں،انجینئرنگ اور پالی ٹیکنک طلباء کوروزگارکے مواقعے فراہم کرنے کے لئے گورنمنٹ پالی ٹیکنک جموں میں 20 اور21 نومبر 2017کواُڑان کے تحت بھرتی کم تربیت مہم کاانعقاد کیاگیا ۔جموں وکشمیرکے طلباء کے لئے مرکزی وزارت برائے امور داخلہ کی معاونت والی اڑان ایک اسپیشل انڈسٹری انیشیٹیو ہے اورنیشنل سکلزڈیولپمنٹ کارپوریشن اس سکیم کی عمل آوری کاکام انجام دے رہی ہے۔ قریباً 13کارپوریٹ ہائوسزسیکورٹی سروسز، آئی ٹی،آئی ٹی آئی ایس بشمول آئی آئی ایس ڈی ، ایف ایس ،مائونٹ ٹیلنٹ کنسلٹنگ ،ایس ای بز ،وی آئی ایس پی ایل ،ماروتی سوزوکی کے ذریعہ تربیت یافتہ نوجوانوں کوروزگارکے مواقعے فراہم کئے جاتے ہیں ۔بھرتی کی اس مہم میں زائداز 200 اُمیدواروں نے حصہ لیا ۔اس دوران بھارت کے مختلف مقامات کے لئے 95طلباء کوتربیت کے لئے منتخب کیاگیا جنھیں 3سے 6ماہ کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس دوران انہیں قیام وطعام اورسفرخرچہ کی مفت سہولیات کے علاوہ ڈھائی ہزارروپے ماہانہ اورہیلتھ انشورنس دستیاب ہوگا۔