جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کے لواحقین کے حق میں 20لاکھ روپے کے ایکسگریشیا کا اعلان کیا ہے ۔نصیر احمد اُن 44 سی آر پی ایف اہلکاروں میں شامل تھے جو پلوامہ میں ایک خود کش بم دھماکے میں شہید ہوگئے۔گورنر نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کرتے ہوئے غمزدہ کنبے سے تعزیت کا اِظہا ر کیا ہے۔