سرنکوٹ//ضلع پونچھ کے مختلف مقامات پر مجالس کاسلسلہ جاری ہے ۔ مینڈھر کے دورافتادہ علاقے گورسائی موہری میں بھی مجالس ہورہی ہیں جن کا انعقاد عترت سوسائٹی کی طرف سے کیاگیاہے ۔ان مجالس سے ایران سے آئے ہوئے مولاناسید اطہر حسین جعفری خطاب کررہے ہیں۔ گزشتہ روز ہوئی مجلس میںمولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین ؑ کسی ایک فرقے کے نہیں ہیںبلکہ امام حسینؑ کی یاد منانا تمام مسلمانوں پر فرض ہے کیوں کے آپ ؑ نے اسلام کو بچایا ہے ،کسی ایک فرقہ کو نہیں۔ انہوںنے کہا کہ تمام نبیوں کی شریعت کو بچانے والے کو محمدؐ کہتے ہیں اور محمد مصطفی ؐ کی شریعت کو بچانے والے کو حسین ؑ کہتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ امام حسین ؑ محسن انسانیت بھی ہیں اور محسن اسلام بھی ہیں ،جب یزید نے دین ناب محمدی ؐکو ختم کر نا چاہا اور یہ کہنے لگا کے یہ وحی صرف بنی ہاشم کا ایک ڈھونگ ہے توجب وارث محمدؐ نے دیکھا کہ یزید دین محمدی کو ختم کرنا چاہتا ہے تو آ پ ؑ نے اپنی اور اپنے خاندان اور بچوں کی جانوں کو قربان کر کے دیں محمد ؐ کو بچالیا اورایسی قربانی دی جس کی کوئی مثال ہی نہیں ملتی ۔