جموں // مذہبی روا داری کی مثال پیس کرتے ہوئے گوجر ۔بکروال تحریک ءانصاف نے یاتریوں کےلئے لنگر کا اہتمام کیا ۔ ایک بیان کے مطابق تحریکءانصاف کی جانب سے زیر قیادت ریاستی صدر چودھری نزاکت کھٹانہ دریائے توی کے چوتھے پُل پر ایک لنگر کا اہتمام کیا۔لنگر میں چودھری نزاکت کھٹانہ نے یاتریوں کا خیر مقدم کیااور میٹھی کھیر اور دودھ روح افزا ءکے ساتھ شربت تقسیم کی۔پل سے بہت سے یاتری گُذرتے ہیں ،جنھوں نے کھیر کھائی اور شربت پی لی۔ گوجر ۔بکروال تحریک ءانصاف کے اس فعل سے یاتری بہت ہی خوش ہوئے ۔