طبقہ کی بہبودکیلئے بورڈسرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے کوشاں:گلزارکھٹانہ
جموں//گوجربکروال مشاورتی بورڈ نے طبقہ کے لوگوں کی بہبودکیلئے اقدامات کے تحت بدھ کے روزدونوں ٹانگوں اوردونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے معذوربچی کو30ہزارروپے کاامدادی چیک عطاکیا۔اس سلسلے میں جاری تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ گلزارکھٹانہ نے اپنے دفترسیکرٹریٹ میں راجوری کے علاقہ پروڑی سے تعلق رکھنے والی بچی جس کی دونوں ٹانگیں ،کسی بیماری کی وجہ سے کاٹ دی گئی تھیں اورپھرانفیکشن کی وجہ سے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں بھی گرگئی تھیں کی امدادکیلئے اسے 30ہزارروپے کاچیک دیا۔اس سلسلے میں وائس چیئرمین گلزارکھٹانہ نے کہاکہ بورڈگوجربکروال طبقہ کے معذوربچوں کی امدادکیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتاہے اورہمارے پاس انتہائی سنجیدہ نوعیت کے جومعاملات آتے ہیں ان کوامدادکیلئے منظوری دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ طبقہ کے معذوربچوں کی بہبودکیلئے بورڈآئندہ بھی امدادی سرگرمیوں کوجاری رکھے گا۔اس موقعہ پر سیکریٹری گوجربکروال مشاورتی بورڈ مختاراحمدبھی موجودتھے۔اس سلسلے میں میڈیاکوجانکاری دیتے ہوئے مختاراحمدنے کہاکہ بورڈگوجربکروال طبقہ کے مسائل پرگہری نظررکھے ہوئے ہے اورلوگوں کی بہبودخواہ وہ ترقیاتی ہوں یاامدادی اقدامات ہوں ،تیزرفتاری کے ساتھ اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بورڈ دوردرازعلاقوں تک پہنچنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ دیہی علاقوں کی گوجربستیوں کی بہبودکوبھی یقینی بنایاجاسکے۔