سڈنی/یو این آئی /آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ گلین میکسویل نے کہا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ فاف ڈوپلیسی اور معین علی پی ایس ایل میں حصہ لیں گے ۔۔آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل، جو 2018 سے آئی پی ایل کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں، نے چنئی سپر کنگز کے خلاف دو اہم میچ جیتنے میں بھی کردار ادا کیا ہے ۔آئی پی ایل 2026 کی نیلامی سے قبل پنجاب کنگز نے میکسویل کو ریلیز کیا تھا۔ میکسویل نے آئی پی ایل میں چار ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں: پنجاب کنگز، دہلی ڈیرڈیولز (اب دہلی کیپٹلز)، ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور آئی پی ایل 2024 کے بعد آر سی بی نے انہیں ریلیز کیا تھا، جس کے بعد بڑی نیلامی میں پی بی کے ایس نے انہیں خریدا۔میسویل نے آئی پی ایل میں کل 141 میچز کھیلے ہیں، جن میں 135 اننگز میں 23.88 کی اوسط اور 155 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2819 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 18 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ بولنگ میں، میکسویل نے 8.29 کی اکانومی ریٹ سے 41 وکٹیں حاصل کی ہیں۔