جموں//اکیڈمی برائے فن ،ثقافت ولسانیات جموں وکشمیرکے زیراہتمام کے ایل سہگل ہال دوروزہ گوجری لوک گیت پروگرام کاانعقادکیاجس کاافتتاح وائس چیئرمین وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ چوہدری گلزاراحمدکھٹانہ نے فنکاروں،ادباء اوردانشوروں کی کہکشاں کی موجودگی میں کیا۔اس دوران سابق ڈائریکٹر دوردرشن شبیرمجاہد،غلام نبی آتش ،ڈاکٹرجاویدراہی چیف ایڈیٹرشعبہ گوجری اکادمی، عیاش عارف ،چوہدری نزاکت کھٹانہ ، ودیگرزعما ء نے شرکت کی۔اس موقعہ پر گوجری فنکاروں کی نوپارٹیوں بشمول محمدیوسف ارمان ڈوڈہ وساتھی،محمدرفیع وساتھی شوپیاں کشمیر۔نورالنساء اوررضیہ وساتھی بیگم بانڈی وغیرہ نے شرکاء کواپنی سریلی آوازسے محظوظ کیا۔قبل ازیں ڈاکٹرعزیزحاجنی سیکریٹری کلچرل اکادمی نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوجری زبان ،کلچروثقافت کوفروغ دینے کیلئے اکیڈمی حتی المقدورکاوشیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ رقومات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔انہوں نے اکادمی کے گوجری شعبے کے کام پراطمینان کااظہارکیا۔وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ گلزاراحمدکھٹانہ نے ڈاکٹرعزیز حاجنی کی گوجری زبان وثقافت کی ترویج کیلئے کی جارہی کوششوں کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ریاست کے تمام خطوں سے فنکاروں کوپروگرام میں اپناہنرپیش کرنے کاموقعہ دیاگیا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گوجربکروال مشاورتی بورڈکلچرل اکادمی کوہرممکن تعاون دے گا۔اس دوران نظامت کے فرائض ایڈیٹرکم کلچرل آفیسر ڈاکٹرشاہنوازچوہدری نے نظامت اورشکریہ کی تحریک کے فرائض انجام دیئے۔