کپوارہ+بارہمولہ//وارسن گزریال ایک مکان اور ایک گاﺅ خانہ جبکہملگام ٹنگمرگ میں آگ کے واقعات میں2رہائشی مکانات خاکستر ہوئے۔وارسن گزریال میں ہفتہ کو رات گئے دیر الف الدین تگہ کے لکڑی کے مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور اس نے فوری طور ساتھ میں ایک گاﺅ خانہ کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو الف دین تگہ کے مکان سے اس وقت آگ نمودار ہوئی جب افراد خانہ گہری نیند میں تھے ۔آگ لگنے کے ساتھ ہی وہا ں پر شور مچ گیا اور مقامی لوگوں نے بچاﺅ کاروائی شروع کرکے افراد خانہ کو زندہ نکالا جبکہ مکان میں ایک درجن کے قریب مویشی زندہ جل گئے ۔مکان سڑک سے کافی دور تھا اور فائر سروس بریگیڈکو آگ بجھانے میں دقتیں پیش آئیں اور لکڑی کے اس مکان کو جلنے میں دیر نہیں لگ گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے جائے واقعہ کا دورہ کر کے متاثرین میں10ہزار کی چک فراہم کی اور اس کے علاوہ ایک ٹینٹ ،کچن سیٹ اور دو کوئنٹل چاول تقسیم کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے محکمہ مال کو ہدایت دی کو وہ نقصان کا فوری طور تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کریں ۔ادھرملگام ٹنگمرگ میںعبدالرزاق کمار اور عبدالغفار کمار کے مکانات میں آگ ظاہرہوئی۔ مقامی لوگوںکاکہنا ہے کہ اتوار کی شب ساڑھے بارہ بجے نے مکانات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ فائر سروس عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔