گرلز ماڈل سکول نوہٹہ میں کیرئر کونسلنگ سیشن

 سرینگر//محکمہ تعلیم کی جانب سے اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام میں کل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائر سکینڈری سکول نوہٹہ میں پہلا کیرئر کونسلنگ سیشن منعقد ہوا جس میں کشمیریونیورسٹی اور ایک مقامی رضاکار تنظیم ہیلپ فاونڈیشن نے طالبات کیرئر کونسلنگ سے متعلق ماہرانہ جانکاری دی ۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر(ای ای) سُریا اختر، جوائنٹ ڈائریکٹر(ساوتھ)عابد حسین اور پرنسپل ایس آئی ای محبوب حسین،چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر،کلچرل آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیرغلام نبی شاکر، سرینگر ضلع کے مختلف ہائر سکینڈری سکولوں کے پرنسپل، زونل ایجوکیشن افسران، بچوں کے والدین اور سول سوسائٹی سے طابستہ شخصیات کے علاوہ طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ابتدائی سیشن میں کشمیر یونیورسٹی کے کونسلنگ سیل کے انچارج ڈاکٹر محمدایوب شاہ اور ہیلپ فاونڈین کی چیر پرسن نگہت شفیع نے طالبات کو بہتر کیرئر کے انتخاب کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر صاحبان نے کہاکہ اس وقت دُنیا ایک چھوٹے گاوں میں تبدیل ہوچکی ہے اور کشمیری طلاب کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم محکمہ تعلیم نے بچوں کی سہولیات کیلئے ایک نیا اور انقلابی قدم اُٹھایا ہے جس کے تحت ہر ضلع میں طلاب کو مفت کئرئر کونسلنگ فراہم کی جائے گی ۔ہیلپ فاونڈیشن کی چیر پرسن نے کہا کہ ان کی تنظیم محکم تعلیم کو ہر طرح کا تعاون دینے کیلئے تیار ہے۔بعد میں سکول کے ایک ہونہاراستاد سجاد احمدنے پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے تحت سکول کی حصولیابیوں کیا خلاصہ پیس کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سکول کے ٹیچنگ عملے نے اپنی جیب سے غٖریب طالبات میں ایک لاکھ روپے مالیت کی وردیاں اور نقد رقم تقسیم کی۔ تقریب میں ہیلپ فاونڈیشن نے غریب طالبات میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں جبکہ سکول کی جانب سے رواں برس تعلیم اور دیگر کھیل کود کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے پر طالبا ت میں اسناد تقسیم کی گئی۔آخر پر سکول کی پرنسپل ممتازہ پنڈت نے مہمان کا شکریہ اداء کیا۔