سرینگر // محکمہ ٹریفک کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت الیکٹرونکس اور انفارمیشن کے Digilockerپلیٹ فارم اورمرکزی وزارت شاہراہ اورروڑ ٹرانسپورٹ کے موبائیل ایپ پر دستیاب گاڑیوں کے دستیاویزات انفارمیشن ایکٹ 2000کے تحت گاڑیوں کے اصلی دستیاویزات کے برابر ہونگے۔ اے ڈی جی پی ٹریفک تسونگ نامگیال کی جانب سے جاری کئے گئے ایک سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ 2نومبر 2018کو مرکزی وزارت روڑ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے سینٹرل موٹر وہیکل رول کی شق 139میں کی گئی ترمیم کے مطابق لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے Digilockerاور mParivaahanموبائیل ایپ پر دستیات گاڑیوں کے دستیاویزات مثلاً رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، انشورنس، فٹنس، پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس، آلودگی سے پاک ہونے کی سند اور دیگر دستاویزات اصلی دستیاویزات کے برابر ہونگے۔