راجوری//راججوری کے کھاہ علاقے میں ایک کچا رہائشی مکان خاکستر ہوگیاہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ خادم حسین ولد وزیر محمد ساکن کھاہ نمبر دو کوٹرنکہ کے مکان کو اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پورامکان تباہ ہوگیا اور اس میں رکھی ہوئی اشیاء بھی باقی نہ رہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ مکان پوری طرح سے تباہ ہوگیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ گھر میں کچھ سونا اور نقدی پیسے بھی موجود تھے جو بھی باقی نہیں رہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔