سرینگر//کورونا کرفیو پر سختی سے عمل کرنے اور جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ایس ایس پی کپوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرور تی اورڈپٹی کمشنر کپوارہ نے قصبے کا معائنہ کیا۔ ایس ایس پی نے کورونا کرفیو کے لئے تعینات اہلکاروں کو علاقے میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے ماتحت افسران پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے اپنے جوانوں کو متحرک کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کپوارہ پولیس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ضلع کے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے پولیس ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید افسران اور جوانوں پہ زور دیا کہ لوگوں کی بھلائی کیلئے مخلصانہ کوششوں کے ساتھ کام کریں اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہر طرح کی ہوشیاری بھرتیں۔