سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو پہلی کورونا ہلاکت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر97ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق کٹھوعہ کی رہنے والی85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، آج صبح دم توڑ بیٹھی۔
ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔