عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کے روز ایک زنگ آلود مارٹر گولے کو ناکارہ بنا دیا گیا، حکام نے بتایا۔مارٹر گولہ کو ایک چرواہے نے دیکھا، جوصبح اپنی بھیڑیں چرانے کے لیے میان کنہ کے جنگل میں گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ شاور نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچا اور مارٹر گولے کو ناکارہ بنا دیا گیا۔