اننت ناگ //کوکرناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 2رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ۔ اتوارکی صبح کژھ ناڈ لارنو میں محمد ہارون دوئی ولد محمد قاسم دوئی کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا ًفاناً عبدالحمید دوئی ولد محمد ہارون دوئی کے رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث دونوں مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں مکان مالک پیشے سے مزدورہیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا جس کی مقامی لوگوں نے ستائش کی۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کی فوری امداد کریں۔