سرنکوٹ//سرنکوٹ میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق عوام کو بیدار کرنے کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ایس ایچ او سرنکوٹ تلک راج کی قیادت میں شروع کی گئی مہم کے دوران سب ضلع ہسپتال سے لے کر ہاڑی محلہ سرنکوٹ تک لوگوں کو کووڈ سے متعلقہ بیدار کرنے کے علا وہ ہر ایک شخص کو ماسک کا استعمال کرنے کی تلقین کی گئی ۔پولیس آفیسران نے قصبہ میں دکانداروں کیساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو بھی تلقین کرتے ہو کہا کہ کووڈ کے پھیلا ئو کو روکنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں ۔اس ایچ او نے بتایا کہ عوام کو کووڈ کی دوسری لہر کے سلسلہ میں بیدار کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد اگر کوئی بھی شخص بغیر ماسک پا یا گیا تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔