جموں //محکمہ عمومی انتظامی نے دربار کی سرینگر منتقلی سے قبل جموں اور سرینگر میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے سلسلے میں انتظامی سیکریٹریوں کیلئے روسٹر مرتب کیاہے۔اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیاگیاہے جس کے مطابق فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ڈاکٹر ارون کمار مہتا ’پرائمری طور پر ‘سرینگر دفتر رہیں گے جبکہ فائنانشل کمشنر پرنسپل سیکریٹری بپل پاٹھک ، پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر سامون، پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چوہدری ،پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل ، پرنسپل سیکریٹری شیلندرا کمار، کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت، سیکریٹری ایم راجو، سیکریٹری سمرندیپ سنگھ، سیکریٹری سرمد حفیظ، کمشنر سیکریٹری شیخ فیاض احمد، کمشنر سیکریٹری طلعت پرویز روہیلہ ، سیکریٹری زبیر احمد اور سیکریٹری انچل سیٹھی بھی ’پرائمری طور پر‘سرینگر میں رہیں گے ۔دریں اثناء فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو، پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا،پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا،پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پون کوتوال، کمشنر سیکریٹری ہردیش کمار، کمشنر سیکریٹری سریتا چوہان، کمشنر سیکریٹری اجیت کمار ساہو، سیکریٹری شیتل نندااور سیکریٹری ریوا کماری ’پرائمری طور پر‘جموں میں رہیں گے ۔حکمنامہ کے مطابق سبھی انتظامی سیکریٹریوں کو ہر مہینہ کم سے کم 10دن ’نان پرائمری ہیڈ کوارٹر‘میںبھی گزارنے پڑیں گے ۔
ڈیزاسٹرمینجمنٹ و محکمہ اطلاعات
بھی سرینگر منتقل ہونگے
نیوز ڈیسک
جموں //محکمہ عمومی انتظامی نے اپنے پرانے حکمنامہ میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے یہ بتایاہے کہ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،ریلیف و بازآبادکاری اور محکمہ اطلاعات بھی ریکارڈ سمیت سرینگر منتقل ہوں گے ۔حکمنامہ کے مطابق دونوں محکمہ جات ’پرائمری طور پر‘معہ ریکارڈ اپناکام سرینگر سیول سیکریٹریٹ سے کریں گے ۔