کورونا کے نئے معاملوں اور ہلاکتوں میں کمی کا رجحان جاری

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران2769 نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ اس طرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 281628تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں1805اور جموں صوبے میں964کیس سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران37کورونا مریض جاں بحق ہوگئے ۔ان میں24جموں میں جبکہ13اموات وادی کشمیر میں پیش آئیں۔