جنیوا / بیجنگ / عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر جاری ہے اور اب تک 1.48 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور چھ لاکھ زیادہ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان لیواکورونا وائرس نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 13 ہزار 354 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 34 ہزار 713 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 699 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 89 لاکھ 11 ہزار 341 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ابھی تک امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 834 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار 429 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 19 لاکھ 67 ہزار 606 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 616 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 49 ہزار 989 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 80 ہزار 251 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 21 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے ۔کورونا وائرس سے روس میں مجموعی اموات 12 ہزار 427 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 77 ہزار 486 ہو چکی ہے ۔ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 5 ہزار 173 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 73 ہزار 628 رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا کے باعث 13 ہزار 384 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 57 ہزار 681 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 39 ہزار485 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 49 ہزار 396 ہو گئے ۔
کولمبیا میں متاثرہ کی تعداد 20 لاکھ سے متجاوز
بگوٹا// کولمبیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 6727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی اس سے یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 204005 ہوگئی۔وزارت صحت کے مطابق اس مہلک وائرس کی وجہ سے 193 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 6929 ہوگئی ہے ۔ وہیں اب تک اس جان لیوا وائرس سے 95800 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔کورونا سے متاثر ہونے میں برازیل ، میکسیکو ، پیرو اور چلی کے بعد لاطینی امریکی ممالک کی فہرست میں کولمبیا پانچویں نمبر پر ہے ۔
برازیل میں 20257نئے کیسز درج
برازیلیا // برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20257 نئے کیسز درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22118646 ہوگئی۔وزارت صحت نے پیر کو کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 632 مریضوں کی موت ہوگئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 80120 ہوگئی۔ ایک دن پہلے یہاں اس وائرس کے تقریبا 23500 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 716 افراد کی موت ہوگئی تھی۔