سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے2803متاثرین سامنے آئے۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد تین ہزار سے کم رہی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے56مریض جاں بحق ہوگئے۔ان میں30 افراد جموں میں جبکہ26وادی کشمیر میں فوت ہوگئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس عرصہ کے دوران جو کورونا کیس سامنے آئے اُن میں 1794کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1009کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔