سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے ابھی تک مزید25افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ اس طرح یو ٹی میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد3727تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں14افراد کا تعلق صوبہ جموں جبکہ 11کا تعلق وادی کشمیر سے تھا۔
وادی کشمیر میں جو کورونا مریض جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق مگھر مل باغ سرینگر،ڈلگیٹ سرینگر،حول سرینگر،بتہ مالو سرینگر،کنزر ٹنگمرگ بارہمولہ،اُومپورہ بڈگام،با غات سرینگر،بدراگنڈ اننت ناگ،کنڈ کولگام،بارہمولہ وغیرہ علاقوں سے تھا۔
اسی طرح جو کورونا مریض جموں میں جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق تالاب تلو،نیو ریہاری،کھیری بشنا،میران صاحب،بلاسپور چھتیس گڑھ ،آر ایس پورہ وغیرہ سے تھا۔