کوروناوائرس کی روک تھم پر فوج کا پروگرام

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں فوج نے کورونا وائرس کی روک تھم کے سلسلہ میںاٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں عوام کو جانکاری فراہم کرنے کےلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے فوجی اہلکاروں و آفیسران نے کہاکہ اس مشکل دور میں کووڈ کو روکنے کےلئے احتیاط ہی محض ایک طریقہ کار ہے تاہم سماج میں ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو بچانے کےلئے بھی اپنا رول ادا کرئے ۔انہوں نے کہاکہ کوو ڈ کی شروع ہو ئی دوسری لہر کے دوران وائرس آہستہ آہستہ سماج میں پھیل رہا ہے تاہم ہر ایک فرد کی ذمہ دار اس دوران اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔فوجی آفیسران نے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ سماج کو بیدار کرنے کےلئے مہم شروع کریں جبکہ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ ویکسین کےلئے اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ہاتھ صابن سے صاف کریں اور ڈبل ماسک استعمال کریں تاکہ وائرس سے بچاجاسکے ۔