سرینگر // جموں و کشمیر میں69دنوں میں دوسری مرتبہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5سے کم ہے۔ بدھ کوجموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد فوت ہوگئے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں15اپریل کو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5سے کم تھی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4273تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کی تشخض کیلئے 48ہزار 471ٹیسٹ کئے گئے جن میں 31سفر کرنے والوں سمیت 444افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 313028 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 444معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 138جموں جبکہ 306کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 306متاثرین میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 297مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 306متاثرین میں سرینگر میں98، بارہمولہ میں34، بڈگام میں40 ,پلوامہ میں19، کپوارہ میں25، اننت ناگ میں40، بانڈی پورہ میں17،گاندربل میں11،کولگام میں11 اور شوپیان میں صرف3متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ94ہزار363ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید2فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں1اور جی ایم سی اننت ناگ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2194ہوگئی ہے۔ جموں میںبدھ کو138فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے22بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ1116فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے138متاثرین میں جموں میں20، ادھمپور میں9، راجوری میں23، ڈوڈہ میں25، کٹھوعہ میں6، سانبہ میں3کشتواڑ میں9، پونچھ میں17 ,رام بن میں8اور ریاسی میں18افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد194363ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید2فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں ایک جبکہ ایک گھر میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2079ہوگئی ہے۔