محمد بشارت
کوٹرنکہ//دو لاکھ آبادی پر مشتمل سب ڈسٹرکٹ کوٹرنکہ کا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ حالات کے رحم و کرم پر چل رہا ہے جہاں گزشتہ ایک سال سے الٹراسائونڈمشین بند پڑی ہے اور لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ ریڈیالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین کو تشخیص کیلئے 40کلو میٹر راجوری جی ایم سی راجوری یا پرائیوٹ کلین میں در در کی ٹھوکریں کھانا پڑی رہی ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے ایکسرے مشین بھی خراب ہونے کی وجہ سے علاج کی خاطر آنے والے لوگوں کو پرائیوٹ کلینکوں میں بھاری رقم ادا کرنی پڑرہی ہے۔ مقامی لوگوں نے ایم ایل اے بدھل جاوید اقبال چوہدری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کوٹرنکہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی حالت کو بہتر بنایا جائے اور عوام کو بہتر خدمت فراہم کی جائے ۔لوگوں نے کہا کہ غریب لوگ علاج کی خاطر راجوری یا جموں کی پرائیوٹ کلینک میں خرچہ برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور لوگوں کی غربت اور پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد الٹراسائونڈ مشین کے لئے ریڈیا لوجسٹ کا بندو بست کیا جائے اور ایکسرے مشین کو بھی ٹھیک کروایا جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔