کشمیر یونیورسٹی میںانٹر فیکلٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں کل سے ایک انٹر فیکلٹی ایمپلائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہوا۔ٹورنامنٹ کا اہتمام فٹ انڈیا مہم کے تحت یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (DPES) نے کیا ہے۔ڈاکٹر نثار احمد خان ، کوآرڈینیٹر ڈی پی ای ایس نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ندیم احمد ڈار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی پی ای ایس اور نوڈل آفیسر فٹ انڈیا مہم نے شرکاء کو ٹورنامنٹ کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ کشمیر یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہے۔ انہوں نے مستقبل میں مزید کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔ پہلے دن مختلف محکموں کے فیکلٹی ممبران کے درمیان چار میچ کھیلے گئے۔ اس کے بعد دوسرے دن غیر تدریسی ملازمین کے میچ ہوں گے۔