عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ کشمیر بھر میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے، اورحالیہ برف باری کے بعد تقریباً 75 فیصد سڑکیں پہلے ہی صاف کر دی گئی ہیں۔ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا کہ تقریباً 20,000 کلومیٹر لمبی سڑکوںمیں سے اب تک تقریبا ً15,000 کلومیٹر کو صاف کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی سڑکوں پر کلیئرنس کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ ہفتے کی شام تک وہ مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مکینیکل انجینئرنگ، روڈز اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر ایجنسیوں پر مشتمل ایک مربوط منصوبہ سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔