سری نگر//کشتواڑ میں پی ڈی آئی کے نمائندوں ، پڈر اور دچھن کے لوگوں پر مشتمل سابق وزیر سنیل شرما کی قیادت میں ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔وَفد نے دچھن علاقے میں ٹیلی کام خدمات کی کامیا ب تنصیب اور لانچ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا ۔اُنہوں نے مطالبات کا یک چارٹر پیش کیا جس میں ہونزردچھن کے سیلاب سے متاثرہ کنبوں کی بحالی ، ڈگری کالج دچھن کی طرف سڑک کی تعمیر میں تیزی لانے ، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات اور اَپ گریڈ کرنا شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے اَرکان کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو اِن کے مسائل کے فوری حل کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنر جموں کو سیلاب سے متاثرہ کنبوں کی بحالی کے لئے ایک جامع منصوبہ بنانے کے لئے ہدایت بھی دیں ۔اُنہوں نے وفد کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ حکومت سیلاب زدگان کی بحالی اور علاقے کی ترقی کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔