کشتواڑ//سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ میں لشکرطیبہ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کشتواڑ میں فساد پھیلانے کی منصوبہ بندی و دشمن عناصر کے بارے میں معلومات کی بنیاد پر 20 اکتوبر کو پولیس ، آرمی و سی آر پی ایف اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے درابشالہ میں ناکا لگایاجس دوران شام ساڑھے ہانچ بجے کے قریب ایک شخص مشکوک انداز میں دیکھا گیا اور ناکا پارٹی سے بچنے کی کوشش کر رہا تھاتاہم ناکہ پر موجود سیکورٹی فورسزکے جوانوں نے اسے روکا اور اس کی تلاش پر اس کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد ہوا۔گرفتار شخص کی شناخت سہیل احمد بٹ ولد نور محمد بٹ ساکنہ باتھری گندو کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور اسے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ جنگجو خطیب نے دستی بم بھیجا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں ایف آئی آر زیر نمبر 235/2021 تحت درج کرلیاگیا۔