مینڈھر//مینڈھر کے علا قہ گو رسائی میں زمینی تنا زعہ پر لو گو ں نے تحصیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دورا ن مینڈھر۔سرنکوٹ روڈ7گھنٹو ں تک ٹر یفک کی آمدورفت کیلئے بند رہی جس کی وجہ سے عام مسافر اور طلباء کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑا۔کسیوٹ ہر مو تہ علا قہ کے ایک کنبہ نے اپنے رشتہ داروں کے ہمر اہ مل کر گو رسائی ہر مو تہ کے مقام پر سرنکو ٹ تا مینڈھر سڑک کو 7 گھنٹو ں تک بند کر کے مینڈھر انتظامیہ کے خلاف زور دار نعرے با زی کی ۔یہ زمینی تنا زعہ عر صہ دراز سے چلا آرہا تھا لیکن جمعرات کی صبح غلا م فاطمہ بیوہ رشید شاہ نے پو لیس پر الز ام لگا یا کہ اس نے محمد رفیق ڈی ایس پی کے ساتھ مل کر اس کے گھر والو ں اور رشتہ داروں کو مکان میں داخل کر وا یا جبکہ تین چار روز قبل تحصیلدار مینڈھر نے پو لیس کی مو جود گی میں زمین پر دفعہ145نا فذ کر کے وہا ں پر پو لیس کی ایک ٹیم تعینات کر دی تھی ۔انہوںنے کہاکہ یہ بات پولیس کے رول کو شک میں ڈالتی ہے کہ ڈی ایس پی محمد رفیق کے حا میو ں نے کیسے پو لیس کی مو جود گی میںمکان پر قبضہ کر لیا ۔غلام فاطمہ نے بتایاکہ صبح ہونے پر جب کچھ لوگ مکان کے اندر دیکھے گئے تو انہوںنے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ احتجاج کیا ۔اس دوران مظاہرین نے پو لیس کے خلاف جم کر نعرے با زی کی ۔ یہ زمینی تنا زعہ 21کنا ل سات مر لہ زمین پر کئی عرصہ سے چلا آرہا رہے ۔پولیس افسر محمد رفیق کاکہناہے کہ اس نے یہ زمین آفتا ب شاہ سے خر ید ی تھی تاہم غلام فاطمہ کاکہناہے کہ یہ اس کی اراضی ہے جس پر قبضہ کیاجارہاہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔اس حوالے سے غلام فاطمہ نے عدالت سے حکم امتناعی بھی لایاہواہے جبکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار مینڈھر 4گھنٹو ں کے بعد مو قعہ پر پہنچے جبکہ مینڈھر پو لیس ایس ڈی پی او قیا دت میں سات گھنٹو ں کے بعد موقعہ پر پہنچی اور تحصیلدار کی مو جو دگی میں احتجاجیو ں سے وعدہ کیا گیاہے کہ مکان میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں اسکی کاپی دی جائے گی ۔یہ یقین بھی دلایاگیاکہ انہیں مکان سے باہر نکالاجائے گاجس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ۔دریں اس احتجاج کے بعدپھامبڑا ناڑ کے لوگوں نے انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بچے سات گھنٹے تک متاثر رہے ۔انہوںنے کہاکہ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے ان کی حالت بگڑنے لگی۔