پونچھ//محکمہ زراعت کی جانب سے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس و ٹیکنالوجی کے بینر تلے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایم ایل سی یشپال شرما نے کی۔ اس موقعہ پر محکمہ کے اعلیٰ افسران نے کسانوں کو بہتر سبزیا ںاور دیگر کاشت کاری کے حوالے سے جدید طریقہ کار اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان طریقوں پر عمل کر کے کاشت کاری کریں گے تواس سے یقینا منافع ہوگا۔اپنے خطاب میں یشپال شرما نے کہا کہ سرکار کی جانب سے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں جن کا کسانوںکو فائدہ اٹھاناچاہئے ۔انہوں نے ضلع افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان اسکیموں کے بارے میں عوام میں بیداری لائیںتاکہ غریب کسانوں کو فائدہ مل سکے۔اس موقعہ پر موجود کسانوں میں ایم ایل سی کے ہاتھ سے مختلف قسم کے بیچ فراہم کئے گئے ۔پروگرام میںشفیع احمد میلواور ڈاکٹر اجے گپتا بھی موجو دتھے ۔