کرناہ میں سابق پولیس اہلکاراسلحہ سمیت گرفتار

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کرنا ہ علاقے میں ایک سابق پولیس اہلکارکوگرفتار کیا گیا اور اس کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر احمد خان ولد علی خان ساکن دلدار کرنا ہ کو سادھنا ٹاپ کے نزدیک  ایک ٹرک میں سوارفوجی چیکنگ پوسٹ پر تلاشی کے دوران حراست میں لیا گیا اور اسکی تحویل سے 6زندہ اور ایک خالی گولیاں،پستول اور اے کے کا ایک رائونڈ بر آمد کئے گئے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار کو 2017میں نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں پولیس تھانہ کرناہ میں کیس زیر نمبر62/21 درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔