وجے پورا// (یو این آئی) مہاراشٹر کے کولہاپور میں ریختر پیمانہ پر 3.9کی شدت کے ہلکے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جو کرناٹک سرحد کے ساتھ ملحق ہے۔ وجے پورا ضلع میں کل رات گیارہ بجکر 47منٹ پر کم شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ سے حالانکہ کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ وجے پورا شہر، بسوانا باگیوآری، تکوٹا، انڈی اور سنداگی میں کئی علاقوں میں کل رات ساڑھے گیارہ بجے سے 12بجے کے درمیان لوگوں نے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس درمیان جام کھنڈی تعلقہ میں لوگوں کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے۔وجے پورا ریونیو ذرا ئع نے کہاکہ علاقہ کے کسی بھی حصہ میں اب تک املاک یا سڑکوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔